رات گئے دہشت گردوں کےخلاف ایک بڑی کامیابی ملی ہے وزیراعلیٰ سندھ کا انکشاف

جدت ویب ڈیسک :کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے آلائشیں اٹھانے سے متعلق سوال پر کہا کہ آلائشوں کو پہلے دن ہی اٹھالینا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوسکا، صفائی سے متعلق کوشش کریں گے کہ آئندہ شکایات نہ ہوں۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ ہمیں مردم شماری پر تحفظات ہیں جب کہ عوام کو بھی نتائج پر اعتماد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاکس کی تفصیلات سندھ حکومت کو دی جائیں تاکہ کاؤنٹر چیک ہوں، مردم شماری میں جامشورو کو 40 فیصد شہری دکھایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئینی طور پرانتخابات نئی مردم شماری کے حساب سے ہوتے ہیں، اس کے لیے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس پر حملے میں ملوث 3 گروہوں کو پکڑ لیا ہے، موجود دہشت گردی کی لہر ہمارے لیے ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ رات گئے دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.