کشمیریوں پر بھارتی مظالم کےخلاف وزیر اعلی سندھ کی قیادت میں مزار قائد سے ریلی نکالی گئی

کراچی جدت ویب ڈیسک : کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف وزیر اعلی کی قیادت میں مزار قائد سے ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان پر برس پڑے۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ عمران خان سہیون میں جلسہ کرنے گئے تھے مزار پر حاضری ان کے شیڈول میں نہیں تھی۔ عین وقت پر مزار پر حاضری یاد آئی۔ لیکن ان کی بد قسمتی ہے کہ وہ مزار پرحاضر نہیں ہو سکےوزیر اعلی سندھ نے شاہ محمود قریشی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ انہیں سوچ سمجھ کر گفتگو کرنی چاہے۔ پہلے ان کی بہت عزت کرتا تھا۔ ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کے لئےآواز بلند کی ہے آئندہ بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے رہیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.