کراچی سول اسپتال بے نظیر ٹراماسینٹر میں مریضوں کی عزت داؤپر لگ گئی، جانیے

کراچی جدت ویب ڈیسک : کراچی سول اسپتال بے نظیر ٹراماسینٹر میں مریضوں کی عزت داؤپر لگ گئی ٹراما سینٹر کے ایچ ڈی یو میں داخل مر یضہ کے ساتھ وارڈ بوائے کی غیر اخلاقی حرکت کی کوشش مریضہ کی چیخ وپکار کے باوجود انتظامیہ نے وارڈ بوائے کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کئی تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کے ٹراماسینٹر میں مریضوں کی عزت داؤ پر لگ گئی ہے ساتویں منزل پر قائم ایچ ڈی یو میں بیڈ چودہ پر موجود مریضہ کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود وارڈبوائے کی زیاتی کی کوشش مریضہ کے چیخ وپکار پر اسپتال کا عملہ جمع ہوگیا اور وارڈ بوائے موقع سے فرار ہوگیا خاتون نے وارڈ بوائے کی غیر اخلاقی حرکت کی شکایت انتظامیہ کو کی تاہم انتظامیہ نے معامعلہ کو رفع دفع کر دیا اور وارڈ بوائے تاٰحال نوکری پر بحال ہے واضع رہے اس وارڈبوائے نے اس سے پہلے بھی ایک خاتون سے بد تیمزی کی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے ڈیپارٹمنٹ تبدیل کردیاتھا زرائع کے مطابق وارڈ بوائے کو سیاسی آشیرباد حاصل ہے دودفعہ بے تیمزی کرنے باوجود نوکری پر فعال رہنا اسی بات کی دلیل ہے کہ ٹراما سینٹر میں کسطرح سے سیاسی لوگوں کو نوازا جارہاہے اور دوسری طرف غیر سیاسی لوگوں کے نوکریوں سے نکالا جارہاہے جو اپنی نوکری بھی ایمانداری سے سر انجام دے رہے تھے اور کوئی بدتیمزی کے واقعے میں بھی ملوث نہیں تھے ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.