بلاول بھٹو زرداری نے شیو مندر میں دیوالی منائی اور کیک کاٹا

کراچی جدت ویب ڈیسک :  ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے شیو مندر میں دیوالی منائی اور دیوالی کا کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے لیے پیپلز پارٹی جتنا کام کسی نے نہیں کیا۔ ہندو میرج بل بھی پیپلز پارٹی نے پاس کیا جو ایک انقلابی قدم تھا۔ان کا کہنا تھا کہ احتساب بھی جمہوریت کا حصہ ہوتا ہے، احتساب کے بغیر جمہوریت چل نہیں سکتی۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہیلتھ کیئر کو بنیادی ترجیحات پر رکھا۔ بے نظیر بھٹو نے بھی تعلیم اور صحت کی بنیادی ضروریات پر زور دیا۔ ’انفرا اسٹرکچر اور انسانی خدمت ہماری ترجیح ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.