Karachi

بحریہ ٹائون کراچی میں گھربنانے کا خواب دیکھنے والوں کیلئے تشویشناک خبر

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ ہائی کورٹ نے نیب سے بحریہ ٹاؤن کو گیارہ ہزار ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ اور تفتیش کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو نیب سے تفتیش میں تعاون کی ہدایت کردی۔سندھ ہائیکورٹ کے دس رکنی بینچ کے روبرو کراچی میں بحریہ ٹاون کو گیارہ ہزار ایکڑزمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت آٹھ ملزمان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سپریم کورٹ میں بحریہ ٹائون کیس کی پیش رفت سے متعلق تفصیلات مانگ لیں۔ نیب سے بحریہ ٹائون کو زمین کی الاٹمنٹ اور تفتیش کی تفصیلات طلب کرلیں۔ پراسیکیوٹر نیب نے شکوہ کیا کہ شرجیل میمن تفتیش میں تعاون نہیں کررہے۔ عدالت نے شرجیل میمن کو انوئسٹیگیشن جوائن کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سماعت تین نومبر تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.