…کراچی میں 3 روزہ ایشیا امن فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

کراچی جدت ویب ڈیسک ::۔ فلم فیسٹیول پچاس ممالک کی سو فلمیں ایونٹ کی زینت بن گئیں ۔ کراچی میں 3 روزہ ایشیا امن فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا  تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ فلم فیسٹیول سے سیاحت کو فروغ اور سینما کی رونقیں بحال ہوں گی ۔ دیگر ممالک کی ٹیکنالوجی سمجھنے کا بھی موقع ملے گا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بیرون ممالک سے آئے مندوبین فیسٹیول سے بھرپور استفادہ کریں گے ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پیس فیسٹیول کا منشور کراچی سب کا ہے ۔ کراچی ہمیشہ بیرون ملک سے آئے مہمانوں کا کھلے دل سے استقبال کرتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.