دی کپل شرما شو میں سدھو کی جگہ ارچناپورن سنگھ نے لے لی

ممبئی جدت ویب ڈیسک بھارتی چینل سونی کے مشہور پروگرام ’دی کپل شرما‘میں نجوت سنگھ سدھو کی جگہ اب اداکارہ ارچناپورن سنگھ نے لے لی۔تفصیلات کے مطابق نجوت سنگھ سدھو کی بیماری کی وجہ سے مشہور کامیڈین کپل شرما کے شو ’دی کپل شرما شومیں نظر نہیں آئےںگے ،جبکہ ان کی جگہ کپل کی بہترین دوست ارچناپورن سنگھ ہوں گی۔ارچناپورن سنگھ کا کہنا تھا کہ سدھو جی کی بیماری کی وجہ سے اس شو کی کچھ اقساط میں نظر نہیں آئیں گے ،لیکن جیسے ہی وہ ٹھیک ہو جائیں گے تو وہ اپنی کرسی پر براجمان ہوں گے۔ارچنا کا کہنا تھا کہ کپل نے مجھے شوسے قبل فون کیا ،جس میں انہوں نے مجھے سدھوصاحب کی بیماری کا بتایا چونکہ میرا کپل سے بہت پرانا تعلق ہے اسی وجہ سے میں اس کومنع نہیں کرسکتی تھی اسی وجہ سے میں نے اس شو کی چند اقساط کرنے کی حامی بھر لی ہے۔تاہم وہ دعا گو ہیں کہ سدھو جلد صحت یاب ہو کر واپس اپنے شو میں آجائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.