کنگنا رناوت فلم ’’مانی کرنیکا‘‘کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئیں

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ داکارہ کنگنا رناوت فلم ’’مانی کرنیکا‘‘کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت حیدرآباد میں فلم ’’مانی کرنیکا: دا کوئین آف جھانسی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور فلم کے ایک منظر میں اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ تلوارکے ساتھ لڑنا تھاکہ اس دوران ماتھے پر تلوار لگنے سے زخمی ہو گئیں جس پر انہیں فوری طور پر قریبی اپولو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں آئی سی سی یو میں رکھا گیا ۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے ماتھے کا زخم بہت گہرا تھا ،انہیں ماتھے پر 15 ٹانکے لگے ہیں اور کچھ روز انہیں دیکھ بھال کے لئے ہسپتال میں رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.