دپیکا پڈکون کا لباس ایک بار پھربھری محفل میں ۔۔۔۔گیا

ممبئی جدت ویب ڈیسک بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈکون نے اپنی ہولی وڈ فلم ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج میں پرفیکٹ نظر آنے کے لیے خوب محنت کی، جس میں سخت ورزش اور صحیح ڈائیٹ شامل ہے۔اب جبکہ ان کی ہولی وڈ فلم ریلیز ہوچکی ہے، اس کے باوجود دپیکا پڈوکون اب تک بالکل ویسی ہی نظر آرہی ہیں، یعنی ان کا وزن پہلے کے مقابلے کافی کم ہوچکا ہے۔دپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر حال ہی میں ایک تصویر پوسٹ کی، جو کہ ایک جیولیری کا فوٹو شوٹ ہے۔اس تصویر پر لوگوں نے دپیکا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ کے ایف سی کھانا شروع کردیں تاکہ ان کا وزن بڑھنے لگے۔اس تصویر میں دپیکا پڈوکون نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، اس کے علاوہ وہ نہایت خوبصور ہیروں کا ہار ان کی گردن پر موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.