Kangana Ranaut Test Positive
Kangana Ranaut Test Positive

کنگنا رناوت بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئیں

ممبئی: جدت ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں جس کے بعد اداکارہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اداکارہ نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔

کنگنا رناوت نے مزید بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے انہیں کمزوری محسوس ہورہی تھی اورآنکھوں میں بھی ہلکی جلن تھی ٹیسٹ کروانے پر رزلٹ مثبت آیا۔ کنگنا نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ وائرس میرے جسم میں موجود ہے لیکن مجھے معلوم ہے میں اسے ہرا دوں گی۔

کنگنا نے لوگوں سے کہا اگر آپ اس وائرس سے خوفزدہ ہوں گے تو یہ آپ کو مزید خوفزدہ کرے گا آئیں اس کووڈ 19 کو تباہ کریں یہ سوائے چھوٹے سے وقتی فلو کے اور کچھ نہیں ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ دباؤ پڑگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.