سندھ وشہری حکومت غائب، بلدیہ ٹاون کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، کامران اختر

کراچی جدت ویب ڈیسک ڈسٹرکٹ ویسٹ بلدیہ ٹاون کو کربلا بنادیاگیا ہے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران اختر نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹاون کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ۔متعلقہ ادارے عوام کی سنوائی نہیں کر رہے ۔پانی ناپید ہوگیاہے عوام مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں بلدیہ ٹاون کی آبادی کا زیادہ تر حصہ محنت کش اور مزدور طبقے سے تعلق رکھتاہے۔ مہنگائی کے اس دور میںزندگی کا گزربسر کرنا ہی انتہائی مشکل ہے ۔ وہاں اتنا مہنگا پانی خرید کر زندگی کو سہارا دیا جارہا ہے ۔رہی سہی کسر سندھ حکومت نے پوری کردی ہے بلدیہ ٹاون کی غریب عوام مہنگے داموں پانی کے ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں علاقہ کی عوام گندے پانی کی وجہ سے مختلف بیماروں میں مبتلا ہوچکے ہیں چار سال پہلے بھی گندے پانی کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے جس کے بعد علیحدہ لائن کی منظوری دی گئی تھی تاہم ابتک اس پر عمل نہیں کیا گیاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ ٹاون میں پانی کی شدید قلت ہے میرے حلقے کی عوام پانی خریدنے پر مجبور ہیں بزرگوں، نمازیوں اور بچوںکو سخت اذیت کا سامنا ہے ۔ وزیر اعلی سندھ و شہری حکومت سے گزارش کرتاہوں کہ بلدیہ ٹاون کی عوام کا پانی کا مسئلہ فی الفور حل کیا جائے تاکہ عوام کو سہولیات میسر ہوں ۔ اس مہنگائی کے دور میں بجائے مہنگا پانی خرید کر اپنا گزارہکریں بلکہ یہ ہی پیسہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خرچ کرکے پاکستان کا بہترین شہری بناسکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.