این اے 120میں ضمنی الیکشن کیلئے بیگم کلثوم یا مریم نواز کے نام پر غور

لاہور جدت ویب ڈیسک نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے تاہم پارٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس نشست کے ٹکٹ کے لیے سابق خاتونِ اول بیگم کلثوم یا ان کی بیٹی مریم نواز کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر لیگی امیدواروں کے لیے اب تک بیگم کلثوم اور مریم نواز کے نام بالترتیب پہلی اور دوسری ترجیح کے طور پر سامنے آئے ہیں’۔عہدیدار کا نواز شریف کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی لاہور آمد کے بعد مشاورتی اجلاس میں امیدوار کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نے اپنے چھوٹے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.