کلثوم نواز کی طبی جانچ پڑتال میں گلے کے کینسرکی تشخیص

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک : : تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کے گردن میں تکلیف کے باعث کچھ طبی ٹیسٹ لیے گئے تھے جس سے پتہ چلا ہے کہ کلثوم نواز گلےکے کینسر میں مبتلا ہے۔برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کا گلے کا کینسر ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور پیچیدہ مرحلے میں داخل نہیں ہوا ہے چنانچہ یہ قابل علاج ہے جس کا علاج سینٹرل لندن اسپتال میں ممکن ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق کلثوم نواز کے خون کے نمونے ان کے گھر جا کر جمعرات، جمعہ اور ہفتے کے دن لیے گئے تھے اور اب رپورٹ آنے پر کینسر کی تشخیص ہو گئی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ اور این اے 120 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی کلثوم نواز کی برطانیہ میں ہونے والے طبی جانچ پڑتال میں گلے کے کینسرکی تشخیص ہوئی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=VD94VinEPD0

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.