اقامہ مصیبت بن گیا،کلثوم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی پر 10 اعتراضات اُٹھ گئے

جدت ویب ڈیسک :رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی پر خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر ان کی اہلیہ کلثوم نواز ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گی تاہم ان کے کاغذات نامزدگی پر 10 اعتراضات اٹھادیے گئے ہیںاعتراضات میں مزید کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز نے اپنی ملکیت میں مری کے مال روڈ پر 5 کنال کا گھر ظاہر کیا ہے لیکن اس میں فرنیچر اور دیگر سامان ظاہر نہیں کیا، گھر کا سامان اور دیگر اشیا ظاہر نہ کرکے حقائق چھپائے گئے۔ اسی طرح خاتون امیدوار نے اپنے موبائل فون ، گھڑی اور دیگر سامان کی ملکیت بھی ظاہر نہیں کی۔کلثوم نواز کے کاغذات پر اٹھائے گئے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 4 جون 2012 سے 4 جون 2015 تک کا اقامہ لیا لیکن اس کا ذکر نہیں کیا، ٹیکس گوشواروں میں تنخواہ کا ذکر بھی نہیں کیا، کلثوم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ طلب کرکے دیکھا جائے کہ جعلی ہے یا اصلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.