شعیب اختر نے پانامہ کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ تاریخی قرار دےدیا

راولپنڈی جدت ویب ڈیسک :قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے پانامہ کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بالآخر فیصلہ سامنے آگیا اور نواز شریف وزیر اعظم نہیں رہے،واہ، وزیر اعظم کو ہٹانا تاریخی فیصلہ ہے ،کچھ بھی ہو جائے ہماری عظیم قوم اور عظیم ملک آگے بڑھتا رہے گا،یااللہ اس قوم اور عظیم سلطنت پر اپنا کر م فرما ھم اقوام عالم میں اپنا کھویا مقام حاصل کرسکیں،آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.