چیف الیکشن کمشنر نے میری تضحیک کی, ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل جاؤں گا جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو چیمبر سے باہر نکال دیا

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک ::الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں عام لوگ اتحاد پارٹی کی رجسٹریشن کے حوالے سے کیس کی سماعت ہونا تھی جو فریقین کے دیر سے آنے پر ملتوی کردی گئی۔ سماعت ملتوی کرنے پر پارٹی چیرمین جسٹس (ر) وجیہہ الدین چیف الیکشن کمشنر کے چیمبر پہنچے اور کہا کہ آپ انتظار کر لیتے ہم کراچی سے آئے ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کچھ زیادہ اونچا بول رہے ہیں، آپ کی اونچی آواز میں بولنے سے مجھے تکلیف ہوئی، جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ آپ پبلک سرونٹ ہیں آپ کو ان باتوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ الیکشن کمیشن میں عام لوگ اتحاد پارٹی رجسٹریشن کیس کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو چیمبر سے باہر نکال دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.