سانحہ کوئٹہ 8 اگست کے شہداء کی یاد میں تقریب، چیف جسٹس آبدیدہ

جدت ویب ڈیسک :سانحہ کوئٹہ 8 اگست کے شہداء کی یاد میں تقریب، چیف جسٹس آبدیدہ ہوگئےسانحہ کوئٹہ میری برادری کے ساتھ ہوا ہم جلد رپورٹ منظر عام پر لائیں گے  بزدل اور نہتے لوگوں کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ، آج کا دن شہداء کی یاد کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا دہشت گردی کا براراست تعلق پاکستا ن کے وجود کے ساتھ ہے عدلیہ کے سیکیورٹی کے انتظامات ابھی بھی ناکافی ہیں ،  سانحہ کوئٹہ کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے، یہ سازش پاکستان میں امن کے فقدان کیلئے کی جا رہی ہے اور آپ کو بھی یہ محسوس ہو گا۔ دشمن نہیں چاہتا کہ پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو کر خوشحال ہو لیکن ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو حوصلے کیساتھ لڑنا ہے اور گھبرانا نہیں چاہئے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے اور یہ آپ کو بھی محسوس ہو گا۔ اگر یہ سازش کامیاب ہونے دی گئی تو آئندہ نسل کو کچھ نہیں دے پائیں گے۔یہ جنگ قوم اور تمام دوستوں کو لڑنی ہے اور تمام اداروں کو اس میں حصہ ڈالنا ہو گا کیونکہ اگر دشمن کی یہ سازش کامیاب ہونے دی گئی تو آئندہ نسل کو کچھ نہیں دے پائیں گے۔ میری دعا ہے شہداء کے لواحقین کو اللہ صبر دے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.