ن لیگ نے جسٹس ا ٓصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

جدت ویب ڈیسک :ن لیگ نے اپنی شکست کا بدلہ لینے کےلیےن لیگ نے جسٹس ا ٓصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کردیامسلم لیگ ن نے عدلیہ سے ٹکراوء کا فیصلہ کر لیا سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس اسپیکر ایاز صادق نے دائر کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو نواز شریف کا وفادار قرار دینا حقائق کے منافی ہے، اسپیکر کے بارے میں بینچ میں شامل صرف ایک جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے، ان کے ریمارکس سے ذاتی عناد اور جانبداری کا اظہار ہوتا ہے۔اسپیکر ایاز صادق کا موقف میں مزید کہا گیا ہے کہ معزز عدالت نے خود دس ماہ صرف کرنے کے بعد تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنا دی ،اسپیکر کا دفتر کوئی تفتیشی ادارہ بھی نہیں ہے ، معزز جج یا تو آئین کے بارے میں جانتے نہیں یا انہوں نے آئینی ادارے کے بارے میں تعصب برتا۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ معزز جج نے اسپیکر قومی اسمبلی کےعہدے اور پارلیمنٹ کی خودمختاری میں مداخلت کی،ان ریمارکس نے معزز جج کی منصفی پر سوالات اٹھا دیئے ہیں ،دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر نے قانون کے مطابق نواز شریف کے خلاف ریفرنس کا معاملہ نمٹایا ، معزز جج نے ریمارکس میں اس چیز کو مد نظر نہیں رکھا ،اسپیکر نے مقررہ مدت میں نمٹایا جس کی سراہا نہیں گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.