کم کم‘جوہی پرمار کی نئے روپ واپسی

ممبئی جدت ویب ڈیسک اداکارہ جوہی پرمار نے ڈرامہ سیریل کم کم سے بین الاقوامی شہرت حاصل کی، تاہم شادی کے بعد انہوں نے ٹیلی وژن کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ بھارتی ٹیلی وژن نے ناظرین کو بہت مشہور ڈرامے دیئے، ان میں سے ہی ایک ڈرامہ کم کم تھا جس نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔ ٹیلی وژن ناظرین کی ایک بڑی تعداد کو اس ڈرامے کا انتظار رہتا تھا۔ اس ڈرامے میں کم کم کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ جوہی پرمار نے بھی ناظرین میں بہت مقبولیت حاصل کی۔ تاہم جوہی پرمار نے شادی کے بعد ٹیلی وژن سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور اپنی فیملی لائف میں اتنی مصروف ہوئیں کہ چاہتے ہوئے بھی ان کی ٹی وی پر واپسی نہ ہو سکی۔جوہی پرمار ایک بیٹی کی ماں ہیں اور پوری تندہی سے اس کی پرورش میں مصروف ہیں۔ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے دور رہنے کی وجہ سے انہوں نے اپنا وزن بھی خاصا بڑھا لیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق جوہی پرمار ایک ٹیلی وژن شو کے ذریعے اپنی واپسی کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.