جان ابراہم ’’فٹبالر ‘‘ بن گئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکار جان ابراہم اب’’ فٹ بالر‘‘بنیں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکاراپنی نئی فلم میں فٹبال کھیل پرمبنی کہانی کے مرکزی کردار کےلئے ایک فٹ بالر کے روپ میں دکھائی دیںگے۔ جان ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم’’ پرمانو‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہوتے ہی اپنی اگلی سپورٹس فلم میں کام کا آغاز کردیںگے۔ فٹبال پر بننے والی نئی فلم خود جان ابراہم جے اے پروڈکشن کے تحت پروڈیوس بھی کریںگے۔واضح رہے کہ جان ابراہم اپنی نئی بالی وڈ فلم ’’ پرمانو‘‘کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یہ ایک سائنس فکشن فلم ہے جو رواں برس ریلیز کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.