جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بھارت میں سنائی دینے لگے،پاکستانی فوجیوں کے بوٹوں کی دھمک سےبھارتیوں پر لرزہ طاری

جدت ویب ڈیسک :یوم دفاع کے موقع پر لاہور میں واہگہ باڈر پر پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بھارت میں سنائی دینے لگے ،پاکستانی فوجیوں کی پریڈ نے سماں باندھ دیا، جب وہ بھارتی فوجیوں کو آنکھیں نکال کر دیکھتے تو عوام کی بھر پور داد سے وہ کچھ اور جوشیلے ہوجاتے ہیں، عوام کا سمندر،فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی، ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے لوگوں کا جوش وخروش دیدنی ہے ،اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے ،پرچم اتارنے کی تقریب، شہریوں کی بڑی تعداد موجود ، دُشمن کو للکار،ایشیا کا سب سے بڑا جھنڈا واہگہ باڈر پر لہرا رہا ہے ، بھارتی ترنگا چھوٹا پڑ گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.