javeria Khan Women Cricketer Video Viral
javeria Khan Women Cricketer Video Viral

ویمن کرکٹر جویریہ خان کی بچوں کے ہمراہ کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل

سوات جدت ویب ڈیسک:قومی ویمن کرکٹر جویریہ خان کی پرفضا مقام کالام کے مقامی بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جویریہ خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بچوں کے ہمراہ کرکٹ کھیلتے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بہترین رننگ پارٹنر مل گئے۔انہوں نے کہا کہ وادی سوات کی سیر کے دوران مجھے ان باصلاحیت بچوں کے ساتھ کھیلنے میں بہت اچھا وقت گزرا۔

جویریہ کی یہی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔پی سی بی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جویریہ خان کے نئی ٹیم کافی باصلاحیت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.