پانامہ کیس عمران خان کی سیاست ختم کردیگا‘جاوید ہاشمی کادعویٰ

ملتان جدت ویب ڈیسک سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت میں فاورڈ بلاک کی حمایت نہیں کرتا چوہدری نثار علی خان کوئی فاروڈبلاک نہیں بنائینگے وزیرداخلہ کو پارٹی نہیں وزارت چھوڑنی چاہیے عمران خان کو ہمیشہ کہا کسی کے کہنے پر چڑھائیاں نہ کریں میں نظریاتی سیاست پر یقین رکھتا ہوں پاناما معاملہ ففٹی ففٹی مگر عمران خان تو سو فیصد سیاست سے فارغ ہو جائینگے ۔اتوار کو اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان سمجھدار اور عملی سیاست کے طالبعلم ہیں جن کی سوچ کو اچھی طرح جانتا ہوں وفاقی وزیرداخلہ اداروں سے ٹکرائو نہیں چاہتے ۔انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت میں فارورڈ بلاک کی حمایت نہیں کرتا کیوں کہ فارورڈ بلال بنانا سیاسی سازش ہوتی ہے تاہم چوہدری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے اور وہ کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنائیں گے حکومت اسی طریقے سے چلتی ہے جیسے چوہدری نثار چاہتے ہیں۔سینئر سیاستدان نے کہا کہ مجھے اندر کی بات کا علم نہیں تاہم چوہدری نثار اندر کے آدمی رہے ہیں اور وہ پارٹی کا سرمایہ ہیں ۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کو ہمیشہ کہا کہ کسی کے کہنے پر چڑھائیاں نہ کریں نواز شریف کو بھی سمجھایا تھا کہ پیسہ ملک سے باہر نہ لے کر جائیں۔انہوں نے کہا کہ میری سیاست کی لائن تھوڑی سخت ہے مجھے کہا جاتا تھا کہ اختلاف رائے عوام کے سامنے نہ کروں میں کبھی بھی اندر کا آدمی نہیں رہا اور میں کسی کو بھی پسند نہیں تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.