مقبوضہ کشمیر میں غیر اعلانیہ کرفیو، میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی نظر بند

جدت ویب ڈیسک :بھارتی مظالم کے خلاف ہونے ہونے والے مظاہرے میں شرکت سے روکنے کےلیے کشمیر رہنماؤں کو نظر بند کیا گیا ہے۔حریت کانفرنس کے ترجمان کےمطابق پولیس کا ایک دستہ نگین میں واقع میر واعظ عمر فاروق کی رہائش گاہ پر آیا اور انہیں ان کی نظر بندی کے فیصلے سے آگاہ کرکے ان کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیاذرائع کا کہنا ہے کہ میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی نے آج دوپہر بعد نماز ِ جمہ وسطی کشمیر کے علاقے ضلع بڈگام میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کرنا تھی ۔ یہ احتجاج شیخ العالم شیخ نور الدین نور نورانی کے مزار چرار شریف میں ہونے والے 598 ویں عرس کے موقع پر کیا جانا تھا ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.