مقبوضہ کشمیر میں پولیس چھاؤنی پرحملہ تین بھارتی سیکیورٹی اہلکار جہنم واصل

جدت ویب ڈیسک :۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں علی الصبح 3 عسکریت پسندوں نے ضلعی پولیس لائنز پر دھاوا بول دیا جہاں سیکڑوں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ دوسری جانب سوپور کے علاقے ہیگام میں بھی بھارتی فوجی گاڑی پر رائفل گرنیڈ کا حملہ ہوا جس کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیاعسکریت پسندوں اور بھارتی افواج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی تاہم 2 بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.