دلی خواہش ہے کہ اردو زبان سیکھوں ، جیکولین فرنینڈس

ممبئی جدت ویب ڈیسک سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈس نے اردو سیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دل سے اردو زبان سیکھنا چاہتی ہیں۔2009 میں فلم الہ دین سے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی پہلی فلم توخاص کامیابی حاصل نہ کرسکی لیکن جیکولین اپنی خوبصورتی کے باعث پروڈیوسرزکی نظروں میں آگئیں، بعد ازاں انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا لیکن انہیں حقیقی شہرت 2015 میں ریلیز ہوئی فلم کک سے ملی تاہم اب انہوں نے اردو زبان سیکھنے کی خواہش ظاہرکی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جیکولین نے اردو زبان سیکھنے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اردو بہت خوبصورت زبان ہے، اکثر میں اردو زبان کے کچھ الفاظ دیکھتی ہوں اور جو مجھے اچھے لگتے ہیں اورانہیں اپنے پاس لکھ لیتی ہوں اور انہیں یاد کرکے بولنے کی کوشش کرتی ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.