Israeli Terrorism Cyber Attack on Iran Nuclear Plant
Israeli Terrorism Cyber Attack on Iran Nuclear Plant

جوہری پلانٹ پر اسرائیل کا سائبر حملہ، ایران کا بدلہ لینے کا اعلان

تہران: جدت ویب ڈیسک:ایران کی جوہری تنصیب کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی جانب سے سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ایک سائبر حملہ تھا جو موساد نے کیا ہے جس کے نتیجے میں تنصیب کو ٹھیک ٹھاک نقصان پہنچا ہے۔

اس حملے کے بعد نطنز میں بجلی منقطع ہوگئی تھی۔دوسری جانب ایرانی جوہری توانائی تنظیم نے بھی بیان میں کہا ہے کہ نطنز میں واقع جوہری تنصیب پر دہشت گردی کا حملہ ہوا ہے۔ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے اسے ایٹمی دہشت گردی قرار دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے واقعے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بدلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے عالمی پابندیوں کے خاتمے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کا اسرائیل بدلہ لینا چاہتا ہے۔

ایرانی محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان بہروز کمالوندی نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے میں جوہری تنصیب کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی پلانٹ کو نقصان پہنچا۔

واضح رہے انہوں نے یورینیئم کے پھیلنے کو بھی خارج از امکان قرار دیا۔ایک روز قبل ہی ایران نے اس جوہری تنصیب میں 164 آئی آر-6 سینٹری فیوجز کا باقاعدہ افتتاح اور نئی یورینیئم افزودگی آئی آر-9 کا عمل شروع کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.