منی لانڈرنگ، اسرائیلی ارب پتی سمیت 5 افرادگرفتارمنی لانڈرنگ، اسرائیلی ارب پتی سمیت 5 افرادگرفتار

مقبوضہ بیت المقدس جدت ویب ڈیسک  اسرائیلی پولیس نے ہیروں کے ایک بڑے تاجر بینی شٹائن میٹس سمیت5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق  ان پر شبہ ہے کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کے مقصد کے لیے جعلی کنٹریکٹ بنائے اور رقوم کی جعلی منتقلیاں کیں۔ پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جن معاملات کی تفتیش کی جا رہی ہے ان میں بیرون ملک جائیداد کی خرید کے لیے رقوم کی منتقلی بھی شامل ہے۔ پولیس نے مشتبہ افراد کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.