تل ابیب میں نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

تل ابیب جدت ویب ڈیسک اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی مالی بدعنوانی کے خلاف مظاہروں کے ساتھ ہی تل ابیب میں متعدد معذرافراد نے بھی ان کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ارنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز متعدد معذوروں نے تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ کر کے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے وظیفوں یا گذارہ الاؤنس میں کم سے کم اتنا اضافہ ضرور کیا جائے جس سے وہ اپنی زندگی بسر کر سکیں۔مظاہرین نے زندگی، آزادی اور سماجی انصاف کا نعرہ لگاتے ہوئے تاکید کی کہ اگر اسرائیلی حکام نے ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو وہ اپنا احتجاج تیز کرتے ہوئے تل ابیب جانے والے راستوں کو بند کردیں گے۔معذوروں کے حامی اداروں اور تنظیموں کے اعلان کے مطابق نیتن یاہو کا مقصد مظاہرین کو کچلنا اور معذوروں کے مطالبات کو کنٹرول کرنا ہے۔ اسرائیلی عوام وزیراعظم نیتن یاھو کے مالی بدعنوانی کیس کی تحقیقات میں تاخیر پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو پر فرانسیسی شہری سے انتخابی مہم چلانے کے لئے دس لاکھ ڈالر لینے کا الزام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.