Israel and Palestine Clash
Israel and Palestine Clash

اسرائیل فلسطین تنازعہ‘ اسرائیل کے خلیجی ساتھی مشکل میں پھنس گئے

غزہ جدت ویب ڈیسک:اسرائیلی فلسطینی تنازعے نے حال ہی میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والی خلیجی ریاستوں کو ایک مشکل اور پریشان کن صورت حال میں مبتلا کر دیا ہے۔ابراہم ایکارڈ نامی معاہدہ خطے میں اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے اعتبار سے گیم چینجر قرار دیا جا رہا تھا۔

تاہم اسرائیلی فلسطینی تنازعے نے اس معاہدے پر دباؤ میں بے حد اضافہ کر دیا ہے۔ غزہ کے خلاف عسکری کارروائیوں پر اسرائیل کے نئے عرب اتحادیوں نے بھی تنقید کی ہے۔ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی کی یہ تازہ لہر ماہ رمضان کے خاتمے اور عید کے موقع پر دیکھی گئی ہے۔

ایک برس سے بھی کم عرصے قبل متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے متعلق معاہدے کیے تھے، تاہم اب ان تمام ممالک کی جانب سے بھی اسرائیلی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کرائسز گروپ نامی تھنک ٹینک سے وابستہ الہام فاخرو نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات چیت میں کہا،یہ بیانات اصل میں عوامی ردعمل کے تناظر میں ہیں، جو ان ممالک کو مقامی و علاقائی سطح پر درپیش ہے۔ کیوں کہ عربوں کی بڑی اکثریت فلسطینیوں کے حق میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.