ڈی جی خان میں پنجاب رینجرز کی خفیہ اطلاع پرکارروائی ، تین دہشتگرد جہنم پہنچا دئیے

جدت ویب ڈیسک ::آئی ایس پی آر کے مطابق حالیہ کارروائی ڈی جی خان میں کی گئی جہاں پنجاب رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر انٹیلی جنس اداروں کے ہمراہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے 2 جوان زخمی ہوئے ۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اس کامیاب آپریشن کے دوران رینجرز نے دیسی ساختہ بارودی سرنگیں ، راکٹ لانچرز ، اے کے 47 ، دستی بم اور مختلف اقسام کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ۔امن کے دشمنوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ۔ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.