آئی ایس پی آر نے 23 مارچ کیلئے’’ امن کا نشان ہمارا پاکستان ‘‘ پرومو جاری کردیا

جدت ویب ڈیسک ::: پاکستان ڈے پرآئی ایس پی آر نے 23 مارچ کیلئے ’’ امن کا نشان ہمارا پاکستان ‘‘ پرومو جاری کر دیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان امن کا مترادف ہے،ہم انشاء اللہ ہرقیمت پرامن کا تحفظ کریں گے۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر پر امن پاکستان کی حفاظت کریں گے۔پاکستانی قوم رواں سال 23 مارچ کو 78 واں ’یوم پاکستان‘ روایتی جوش و خروش سے منائی گی جس کے لیے پورے ملک میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔یوم پاکستان کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد میں پریڈ بھی کی جائے گی جس میں تینوں مسلح افواج کے دستے شرکت کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  نے 78 ویں ’یوم پاکستان‘ کے موقع پر عزم کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کہ قوم 23 مارچ کو 78 واں یوم پاکستان منانے کے لیے تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.