بٹل سیکٹر میں بھارتی دہشت گردی ،اسکول وین کاڈرائیور شہید

جدت ویب ڈیسک ::ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسزکی جانب سے بٹل سیکٹرمیں اسکول وین پرفائرنگ کی گئی ہےجس سے وین کاڈرائیورشہید ہو گیا ہے ۔بھارت کی جانب سےایل اوسی پرشہری علاقوں پرجارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔بھارت نہ صرف فائر بندی معاہدے بلکہ جنیوا کنونشن کی بھی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے ۔بھارت نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر پر فائرنگ کی اور اسکول وین کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شہری (ڈرائیور) شہید ہوگیا جبکہ وین تباہ ہوگئی۔آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارت لائن آف کنٹرول پر معصول شہریوں کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنانےکاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جو جنیوا کنونشن کی قوانین کی خلاف ورزی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.