آرمی چیف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکنٹرول لائن کا دورہ۔۔۔

جدت ویب ڈیسک :وزیراعظم شاہد خاکان عباسی اور آرمی چیف قمر باجوہ کا کنٹرول لائن کا دورہ۔ وزیراعظم کو کنٹرول لائن کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مادر وطن کے دفاع اور کشمیریوں کی حفاظت کے لیے جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔  ترجمان پاک فوج کے مطابق وزیراعظم نے شہدا اور زخمیوں کے خاندانوں کے لیے مالی معاونت اور علاقے کی فلاح کے لیے فنڈز کا اعلان کیا اور ساتھ ہی شہریوں کی حفاظت کے لیے بنکرز بنانے کی بھی ہدایت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم بھی ہمراہ تھے۔ شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بھارتی اشتعال انگیزیوں سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات میں نے ان کے حوصلے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی اخلاقی وسیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

https://www.youtube.com/watch?v=s0uFBrmIqVI

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.