آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 4دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

جدت ویب ڈیسک : ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چار دہشت گردوںکی سزائے موت کی توثیق کی ہےدہشت گردوں میں شبیر احمد ،عمارا خان ،آفتاب الدین اور طاہر علی شامل ہیں جو کہ قانو ن نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے ۔سزا پانے والے دہشت گرد 21افراد کے قتل میں ملوث پائے گئے تھے ۔ جنہیں فوجی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.