پاک فوج اور پاکستان کے عوام نے جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کیے،دُنیا کو معترف ہونا چاہئیے

راولپنڈی جدت ویب ڈیسک : : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمہ دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ نقصان اُٹھایا ہے جس پر ہم کسی سے امداد نہیں بلکہ قربانیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کے خواہش مند ضرور ہیں۔آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور پاک فوج اور پاکستان کے عوام نے اس جنگ میں جانوں کے نذارنے پیش کیے جس پر دنیا کو معترف ہونا چاہیئےیہ بات انہوں نے جرمن سفیر ایچ ای مارٹین کوبلز سے ملاقات کے دوران کہی جو آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے لیے آج جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں پہنچے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.