آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرزکانفرنس امن واستحکام کو پائیدار بنانے کے لیے کامیابیوں کوجاری رکھنے کا عزم

جدت ویب ڈیسک ::پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندورنی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کورکمانڈرز نے ملک میں امن و استحکام کو پائیدار بنانے کے لیے حاصل کامیابیوں کوجاری رکھنے کا بھی عزم کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف ملک میں جاری آپریشنز اور خوشحال بلوچستان پروگرام میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.