اپنی نوجوان نسل کی کامیابیوں پر فخر ہے ملک میں فروغ تعلیم کیلئے تہہ دل سے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے

جدت ویب ڈیسک ::آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہے ۔ ہمیں بجا طور پر اپنی نوجوان نسل کی کامیابیوں پر فخر ہے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں فروغ تعلیم کیلئے تہہ دل سے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔فیڈرل بورڈ کے میٹرک اور ثانوی امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں تقسیم اعزازات کی تقریب منعقد ہوئی ۔ عسکری ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور انھوں نے ہونہار طلباء میں اعزازات تقسیم کیے ۔ تقریب میں آرمی پبلک سکولز، کالجز کے طلباء، اساتذہ اور عملے نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published.