ISPR

ہر قیمت پر مادروطن کے دفاع کا حلف اٹھایا ہے ، آرمی چیف

راولپنڈی جدت ویب ڈیسک پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادروطن کا دفاع کرتے رہے ہیں، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، ہر قیمت پر مادروطن کے دفاع کا حلف اٹھایا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راجگال میں جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع میں جام شہادت پیش کرنے والے شہدائ کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی باہمت قوم دشمن کی سازشیںناکام بناتی جاری ہے ¾ دشمنوں کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.