پاکستان سپر لیگ6 ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

ابوظہبی :: پاکستان سپر لیگ سکس کے ایونٹ میں آج بھی ایک میچ کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

پاکستان سپر لیگ سکس کے بقیہ میچز ابو ظہبی میں جاری ہیں۔ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں پی ایس ایل سکس میں دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ان ایکشن ہوں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اسلام آباد کی ٹیم نے ایونٹ میں پانچ میچز کھیل کر تین میں کامیابی سمیٹی جبکہ دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پی ایس ایل سکس میں مایوس کن پرفارمنس رہی ہے۔ کوئٹہ کی ٹیم نے ایونٹ میں پانچ میچز کھیل کر صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے اور چار میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.