دھرنے کیخلاف درخواستوں کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

جدت ویب ڈیسک :دھرنے کیخلاف درخواستوں کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ,حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے کئے جانے والے تمام اجلاس بے فائدہ رہے اور کوئی فریق اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔  دوسری جانب فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کا دھرنا آج 18 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے جب کہ امن و امان بر قرار رکھنے کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سماعت جسٹس شوکت صدیقی کی طبیعت ناساز ہونے پر ملتوی کی گئی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.