سابق صدرنیشنل بینک تقرر سے متعلق درخواست کی سماعت اٹارنی جنرل کونوٹس جاری

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک ::اسلام آباد ہائی کورٹ میں صدرنیشنل بینک تقرر سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے دلائل سننے کے بعد اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس اطہرمن اللہ نے صدر نیشنل بینک تقررسے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدرنیشنل بینک سعید احمد اپنے وکیل کے ساتھ پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے سعید احمد کوعہدےسے ہٹایا گیا تھا۔سعید احمد خان کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزارکنٹریکٹ ملازم ہے، دوران ملازمت کوئی خلاف ورزی نہیں کی، کوئی ڈیپارٹمنٹل انکوائری بھی سعیداحمد کے خلاف زیرالتوا نہیں ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نہ کوئی چارج فریم ہوا نہ شوکازکیا گیا، بغیرسنے معطلی غیرقانونی ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.