الیکشن ایکٹ 2017 ،الیکشن کمیشن اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری

جدت ویب ڈیسک ::شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حلف نامے ، قومیت ، کوڈ آف کنڈیکٹ ، سزا یافتہ نہ ہونے سمیت 19 تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ تبدیلیوں کے ساتھ سینیٹ انتخابات کالعدم ہو سکتے ہیں اور کامیاب سینٹرز سپریم کورٹ سے بھی نااہل ہو سکتے ہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اور حکومت جس طرح کی ترمیم کر رہے ہیں ایسے میں تو آئین سے 62 اور63 بھی نکال دیا جائے تاکہ انکے لئے راہیں ہموار ہو جائیں ۔درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی ۔ درخواست میں شیخ رشید نے موقف اپنایا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 60 ، 110 اور 137 آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہیں ۔ معلوماتی فارم سے نکالی جانے والی شقیں بحال کرنے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کو امیدوارواں سے تمام معلومات طلب کرنے کی ہدایت کی جائے ۔ درخواست میں سیکریٹری قانون ، سیکریٹری پارلیمانی آفئیرز اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے کیلئے ملتوی کر دی

Leave a Reply

Your email address will not be published.