اسلام آباد ہائی کورٹ نے قیامِ پاکستان سے لے کر 2017 تک تمام قادیانیوں کاریکارڈ طلب کرلیا

جدت ویب ڈیسک ::اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ختم نبوت ترمیم کے حلف نامے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں ڈپٹی اٹارنی جرنل ارشد کیانی نے سینیٹ اجلاس کی 3 دن کی کارروائی کی سربمہر رپورٹ پیش کردی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی نے قادیانیت سے تعلق رکھنے والے 6 ہزار افراد کی فہرست بھی عدالت میں پیش کی جو گزشتہ کچھ عرصے میں ملک سے باہر گئے ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل کل ختمِ نبوت کیس سے متعلق تحریری دلائل دیں۔ ہائی کورٹ نے قیامِ پاکستان سے لے کر 2017 تک ہونے والی مردم شماری میں شمار کئے گئے قادیانیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.