بڑی کارروائی :داعش کا اہم کمانڈر ہلاک ،پنٹا گون کی تصدیق

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک امریکی فوج نے ایک کارروائی کے دوران داعش کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے افغانستان کے شمال مشرق صوبے کنڑ میں ایک حملے کے دوران داعش کے ایک اہم کمانڈر کو ہلاک کیا ہے ،رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی بڑے پیمانے پر کی گئی اس دوران جنگجوئوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد کی جدید مشیں بھی قبضہ لی گئیں۔ادھر پینٹاگون نے داعش کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس کے بارے میں بتایا ہے کہ ابوسید خراساں صوبے میں داعش کا امیر تھا جو امریکی افواج کے ساتھ ساتھ عام افغان شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا ،ابوسید خراساں داعش کا اہم کمانڈر سمجھا جاتا تھا جو مختلف علاقوں میں جنگجوئوں کو فدائی حملوں کے لئے تیار کررہا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.