اسحاق ڈار ، نظر ثانی کی درخواست، 28 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی پاناما فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائرکردی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں قانونی سقم موجود ہیں لہذا 28 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔اسحاق ڈار کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی نظر ثانی درخواست 9 صفحات پر مشتمل ہے ، درخواست وفاقی وزیر کے وکیل شاہد حامد اور ڈاکٹر طارق حسن نے دائر کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.