العزیزیہ سٹیل ملز،فلیگ شپ ریفرنس یکجاکرنے کی نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، جانیے

جدت ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ سٹیل ملز،فلیگ شپ ریفرنس یکجاکرنے کی نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ نیب پراسیکیوٹر اور نواز شریف کے وکیل نے دلائل مکمل کر لئے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی پینچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔ فلیگ شپ اور ہل میٹل ریفرنس میں ملزم، الزام اور گواہ مشترک ہیں ۔ ملک عزیز اور واجد ضیاء بھی مشترک گواہان میں شامل ہیں ۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔دلائل کے دوران وزیراعظم کے وکیل نے ایک شعر بھی پڑھا ۔ نیب پراسیکیوٹر اور بینچ کے مکالمے میں مداخلت پر نیب پراسیکیوٹر اور وکیل نواز شریف کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.