عراق ، ایران میں زلزلے کی تباہی ،ہلاکتوں میں مزید اضافہ، جانیے

تہرا ن جدت ویب ڈیسک :: ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں 7.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 450 سے زائد ہوگئی جبکہ 7 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں آنے والے 7.4 شدت کے زلزلے سے مذکورہ علاقہ ہولناک تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ پلک جھپکتے میں عمارتیں اور گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ سڑکیں، اسپتال، پل، بجلی اور مواصلات کا نظام تباہ ہوگیا۔شدید زلزلے کے باعث ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 450 افراد کی ہلاکت کی اطلاع سامنے آچکی ہےآفٹر شاکس اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.