ایرانی صدر کا اسلامی ممالک کے سربراہوں کو مبارکباد کا پیغام

تہران جدت ویب ڈیسک ایران کے صدر نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی ہے۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں امید ظاہر کی کہ تمام اسلامی ممالک کی حکومتوں اور علمائ کرام کی کوششوں سے اسلامی ممالک میں امن بحال ہو جائے گا۔صدر مملکت نے اپنے پیغام میں تشدد، جنگ اور دہشت گردی کو بحران زدہ علاقوں کے مظلوموں کے لئے سامراج کا ورثہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ لعنت اسلامی ملکوں سے ختم ہوگی اور اسلام محمدی کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا جو رحمت، مفاہمت، پرامن بقائے باہمی اور انصاف کا دین ہے۔ایرانی صدر نے اپنے مبارکباد کے پیغام کے آخر میں پورے عالم اسلام کے لئے امن، انصاف، دوستی، ترقی کی دعا کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.