شدید تنقید ، نومنتخب ایرانی صدر حسن روحانی نے کابینہ میں3خواتین کو شامل کرلیا

تہران جدت ویب ڈیسک ایران کے نو منتخب صدرڈاکٹر حسن روحانی نے نئی کابینہ میں 3 خاتون وزرائ شامل کر لیں ۔ ایران کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے صدر روحانی نے نئی کابینہ میں عورتوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے کی جانے والی تنقیدوں کے بعد نئی کابینہ میں 3 خواتین وزرائ کی تعیناتیاں کی ہیں۔ معصومہ ابتکار خواتین کے امور کی ذمہ دار نائب صدر ،لیلیٰ جنید کو قانونی امور کی نائب اور شانیندوح مولاوردی کو شہری حقوق کی خصوصی نمائندہ منتخب کیا گیا ہے۔اس سے قبل کے دور صدارت میں بھی صدر روحانی کی تین خواتین نائب موجود تھیں، نئی کابینہ میں نائب کے عہدے پر ابھی خالی نشستیں موجود ہیں جن پر تعیناتیوں کے بارے میں تاحال واضح نہیں ہو سکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.